Follw Us on:

سیالکوٹ : گھر سے لاپتہ کمسن بہن بھائی کی لاشیں قریبی قبرستان سے برآمد، ڈی پی او کا فوری نوٹس

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Brother sister
معصوم بچوں کی لاشیں گاؤں کے قریبی قبرستان سے برآمد ہوئیں۔ (فوٹو: فائل)

سیالکوٹ کے تھانہ صدر کے علاقے گاؤں بھیکو چھور میں دل دہلا دینے والا واقعہ ہوا، جہاں گزشتہ رات ایک شہری کاشف علی کے دو کمسن بچے لاپتہ ہو گئے۔

کاشف علی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی چھ سالہ بیٹی ام کلثوم اور تین سالہ بیٹا وارث اچانک گھر سے غائب ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ نمبر 2131/25 درج کر کے بچوں کی تلاش کا آغاز کیا۔

افسوسناک طور پر آج صبح دونوں معصوم بچوں کی لاشیں گاؤں کے قریبی قبرستان سے برآمد ہوئیں، واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے، جب کہ اہل علاقہ شدید غم و غصے کا شکار ہیں۔

Whatsapp image 2025 07 28 at 7.27.01 pm
قاتلوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ (فوٹو: فائل)

ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری روانہ کر دی ہے اور تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

 پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور مقامی لوگوں سے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دلخراش واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس