اسٹیٹ بینک نے نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں ایک فیصد کمی کی گئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ “اسٹیٹ بنک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے”۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ” تمام اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد شرح سود میں ایک فیصد کی کمی کی۔ اب شرح سود 13سے کم ہو کر 12 پر آگئی۔ معیشت بہتر رہی ہے لیکن چیلنجز موجود ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل 6 ماہ سے سرپلس میں رہا ہے”۔
ان کا کہنا تھا کہ”گزشتہ چند ماہ میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔ ملک میں مجموعی زر مبادلہ ذخائر 16 ایشاریہ 19 ارب ڈالر ہیں۔ مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 11 ایشاریہ 44 ارب ڈالر ہوگئے۔دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے سرپلس رہا۔ امید ہے اس ماہ مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہو جائے گی”۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ” مال سال 2025 میں جی ڈی پی نمودو ایشاریہ 5 سے 3ایشاریہ فیصد رہے گی”۔
جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اعشاریے مثبت ہیں، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ خاطر خواہ کم ہوئے، مہنگائی مئی 2023 میں 38 فیصد تھی جو کم ہوکر 4.1 فیصد رہی، جبکہ جنوری میں مہنگائی مزید کم ہوگی۔

اب شرح سود میں کمی ہونے سے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ہو گی اور کاروبار میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جس سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ نوجوانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے اور کاروبار کے لیے ان کی حوصلہ افزائی میں یہ ایک بہت بڑی رکاوٹ تھی ۔لیکن شرحِ سود میں مسلسل کمی کے ساتھ امید کی جاسکتی ہے کہ نوجوان کاروباری افراد بھی قسمت آزمائی کے لیے متحرک ہوں گے۔
اگر علاقائی تناظر میں دیکھا جائے تو پاکستان اس وقت بھی خطے کے تمام ممالک میں شرح سود کے لحاذ سے اوپر ہے۔ بھارت اور نیپال میں شرح سود 6.5 فیصد ہے۔ سری لنکا میں 8.25 فیصد اور بنگلہ دیش میں 10 فیصد ملک میں افراطِ زر کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آنے کے بعد شرح سود کو بھی سنگل ڈیجٹ میں آنا چاہیے اس طرح پاکستان علاقائی ممالک کے قریب آ جائے گا ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمیل احمد کا کہنا ہے کہ 2025 میں پاکستان کا پہلا نیا نوٹ جاری ہو جائے گا۔جمیل احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں سال نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا شروع ہو جائے گا، اس سال کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن والے نوٹ مارکیٹ کر دیں گےگورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ نئے ڈیزائن مرحلہ وار پرنٹ کیے جائیں گے، سٹیٹ بینک نئے نوٹ کی تکنیکی ویلیوایشن کر رہا ہے، نئے نوٹ کو جلد منظوری کیلیے کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔