نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کوتسلیم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں، دورہ امریکا ہر لحاظ سےکامیاب رہا، امریکی وزیر خارجہ کو باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطےمیں امن ممکن نہیں۔
نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ہر موقع پر فلسطین کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ دورہ امریکا ہر لحاظ سےکامیاب رہا، امریکی وزیر خارجہ کو باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیرخطےمیں امن ممکن نہیں، امریکی وزیرخارجہ سےتجارت اور ٹیرف سے متعلق گفتگو کی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ ڈائیلاگ ہوا تو جامع ہوگا، انڈیا جب بھی کمپوزٹ ڈائیلاگ کرنا چاہے، پاکستان تیار ہے، انڈیا سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طورپرختم نہیں کرسکتا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, met Foreign Minister of Kuwait, Abdullah Al-Yahya, on sidelines of International Conference on Two-State Solution at the UN.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 29, 2025
The two leaders discussed ways to further strengthen Pakistan–Kuwait… pic.twitter.com/1aD1wfYB6y
دریں اثنا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ سے ملاقات کی ہے، دونوں کے درمیان ملاقات عالمی فلسطین کانفرنس کی سائیڈ لائنز ملاقاتوں کے دوران ہوئی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی سمیت تجارت سیکورٹی اور دفاع کے شعبہ جات میں تعاون کا اعادہ کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کیساتھ مزید معاونت پر اتفاق کیا، اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔