Follw Us on:

’سخت گرمی، تیز ہوائیں اور مسلسل خشک موسم‘، ترکی، یونان، البانیہ اور بلغاریہ کے جنگلات میں شدید آگ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Firework
ترکی کی وزارت جنگلات کے مطابق جنوبی علاقوں مرسین اور انطالیہ سے 3600 سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی۔ (فوٹو: رائٹرز)

بحیرہ روم کے کئی ممالک میں شدید گرمی کے بعد ترکی، یونان، البانیا اور بلغاریہ کے مختلف علاقوں میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی۔

پیر کے روز فائر فائٹرز ان متعدد علاقوں میں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف رہے، جبکہ تیز ہوائیں اور مسلسل خشک موسم ان کے کام میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

ترکی کے شمالی پہاڑی علاقے قرا بُک میں چھٹے دن بھی آگ بھڑکتی رہی، جس کے باعث درجن سے زائد دیہات خالی کروانے پڑے اور بڑے پیمانے پر جنگلات راکھ ہو گئے۔ اس مقام پر دھواں دور تک دیکھا جا سکتا تھا۔

انقرہ سے 200 کلومیٹر دور اس صوبے کے علاوہ بُرسا میں بھی آگ بجھانے کے دوران تین فائر فائٹرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Firework.
پولیس کے مطابق بلغاریہ میں گزشتہ تین دنوں میں آگ لگانے کے الزام میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ (فوٹو: رائٹرز)

ترکی کی وزارت جنگلات کے مطابق جنوبی علاقوں مرسین اور انطالیہ سے 3600 سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی۔ حالیہ ہفتوں میں درجنوں مقامات پر آگ بھڑک چکی ہے۔ صرف پچھلے ہفتے ایسکی شہر کے مرکزی علاقے میں ایک آگ بجھانے کی کوشش میں 10 فائر فائٹرز جاں بحق ہوئے تھے۔

یونان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 44 مقامات پر آگ لگی، جن میں کئی شدید نوعیت کی تھیں۔ جنوبی یونانی جزیرے کیتھیرا پر تیز ہواؤں نے ہفتے سے جلتی ہوئی آگ کو دوبارہ بھڑکا دیا، جبکہ ایتھنز میں ماؤنٹ ہیومیٹس کے دامن میں آگ بھڑک اٹھی، جو قریبی یونیورسٹی اور رہائشی علاقوں کے نزدیک تھی۔ خوش قسمتی سے وہاں آگ پر جلد قابو پا لیا گیا۔

البانیا کے جنوبی ساحلی شہر ساراندہ اور دیگر سیاحتی علاقوں کے قریب جنگلاتی آگ کو روکنے کے لیے 900 سے زائد فائر فائٹرز اور فوجی اہلکار تعینات کیے گئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں آگ لگانے کے الزام میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Firework..
یونان میں متعدد دیہات خالی کرائے گئے جبکہ پانچ افراد مختلف آگ سے زخمی ہوئے۔ (فوٹو: رائٹرز)

بلغاریہ میں ترکی کی سرحد کے قریب ایک بڑے جنگلاتی علاقے میں آگ بھڑکی، جسے قابو میں لانے کے لیے یورپی ملکوں کی مدد سے ہوائی جہاز تعینات کیے گئے۔ اب تک تقریباً 16,000 ایکڑ زمین متاثر ہو چکی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دو افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’شدید طوفان کا خدشہ ہے‘، یورپ سخت گرمی کی لپیٹ میں، آٹھ افراد ہلاک، جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

یونان میں متعدد دیہات خالی کرائے گئے جبکہ پانچ افراد مختلف آگ سے زخمی ہوئے۔ پیر کے روز یونان میں رواں سال کی تیسری ہیٹ ویو اختتام کو پہنچی، جبکہ سربیا میں بارشوں کے باعث 100 سے زائد آگ کے واقعات پر قابو پایا گیا۔

خطے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور بار بار کی ہیٹ ویوز کے باعث جنگلاتی آگ کے خطرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے انسانوں اور قدرتی ماحول دونوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس