بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے اور نہ ہی وہ کسی احتجاجی تحریک میں شرکت کریں گے۔
اڈیالہ جیل میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کے بچوں کا پاکستان میں کسی قسم کی سیاسی سرگرمی یا تحریک کی قیادت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں سوشل میڈیا اور بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان پاکستان آنے والے ہیں اور وہ اپنے والد کی رہائی کے لیے ممکنہ طور پر تحریک کی قیادت کریں گے۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کی نیویارک میں پریس کانفرنس: ’پاکستان کا اسرائیل کوتسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں‘
خیال رہے کہ عمران خان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان مختلف قانونی و سیاسی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔