Follw Us on:

’ٹرمپ کا منہ بند کرو یا پھر میکڈونلڈ کو انڈیا میں بند کرو‘، رکن پارلیمنٹ انڈین کانگریس

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Deepinder singh hooda
ٹرمپ کا منہ بند کرو یا پھر انڈیا میں میکڈونلڈز بند کرو۔ (فوٹو: گوگل)

انڈین کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا منہ بند کرو یا پھر میکڈونلڈ کو انڈیا میں بند کرو۔

انڈیا کے ایوانِ زیریں لوک سبھا میں  پہلگام حملے اور ’آپریشن سندور‘ پر بحث کے دوران اپوزیشن نے حکومت کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر سوالات اٹھاتےہوئے کہا کہ ٹرمپ نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ واضح خارجہ پالیسی اختیار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ہماری حکومت کے وقت جب آنکھیں دکھانے کی ضرورت تھی تو ہم نے امریکا کو آنکھیں دکھائیں اور جب ہاتھ ملانے کا وقت آیا تو ہاتھ بھی ملایا۔

انہوں نے کہا کہ آپ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ امریکا سے مصافحہ کرنا ہے یا آنکھیں دکھانی ہیں۔ ٹرمپ کا منہ بند کرو یا پھر انڈیا میں میکڈونلڈز بند کرو۔ انڈیا ایک سپر پاور ہے، امریکا کو یہ سمجھنا ہوگا کہ انڈیا اور پاکستان کو ایک ہی ترازو میں نہیں تولا جا سکتا۔

انڈین کانگریس رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی ممبئی حملے کے بعد پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف واضح مؤقف اپنایا تھا، لیکن موجودہ حکومت خارجہ محاذ پر واضح پیغام دینے میں ناکام رہی ہے۔

Trump
انڈین حکومت واضح خارجہ پالیسی اختیار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ (فوٹو: فائل)

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا تو وزیراعظم سائپرس چلے گئے، حالانکہ اگر چین کو پیغام دینا تھا تو تائیوان جانا چاہیے تھا۔ وزیر خارجہ بیجنگ جا کر کہہ رہے ہیں کہ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، جو قومی مفاد کے خلاف ہے۔

کانگریس رہنما نے دفاعی بجٹ میں کٹوتیوں پر  شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یو پی اے کے دور میں انڈین ایئرفورس کے لیے 41 سکواڈرن کی منظوری دی گئی تھی، لیکن آج صرف 31 سکواڈرن باقی رہ گئے ہیں۔ تین محاذوں پر خطرات کی بات ہو رہی ہے، مگر فوج کو جدید بنانے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا خالصتان تحریک کے حامی گرپتونت سنگھ کو خط: ‘امریکہ اپنے شہریوں، اقدار اور قوم کا دفاع کرے گا

دوسری جانب پارلیمنٹ اجلاس کے بعد راہول گاندھی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ 25 بار کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کرائی ہے۔ وہ کون ہوتے ہیں؟ یہ ان کا کام نہیں ہے۔

انہوں نے انڈین وزیراعظم نریندرا مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مکمل خاموش ہیں، انہوں نے ٹرمپ کے دعوؤں کا ایک بار بھی جواب نہیں دیا۔ آخر وہ اس پر کیا کہیں گے؟ وہ کیسے سمجھائیں گے کہ ٹرمپ نے پاکستان سے ڈیل کیوں کی؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس