انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے دوران انڈیا نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا، جس کے باعث پاکستان ٹیم کو واک اوور مل گیا اور وہ فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین لیجنڈز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر پاکستان چیمپئنز کو بغیر مقابلے کے فائنل میں جگہ مل گئی ہے۔
پاکستان چیمپئنز کے کوچ ارشد خان نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور توقع ہے کہ فائنل میں بھی ٹیم شاندار کارکردگی دکھائے گی۔
India vs Pakistan – WCL Semi-Final
— Nishant Pitti (@nishantpitti) July 30, 2025
We applaud Team India @India_Champions for their outstanding performance in the World Championship of Legends, you’ve made the nation proud.
However, the upcoming semi-final against Pakistan is not just another game, Terror and cricket cannot…
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹورنامنٹ کے انڈین اسپانسر نے بھی پاکستان-انڈیا سیمی فائنل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ اسپانسر کمپنی کے سربراہ نشہات پیٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا کہ انڈیا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن پاکستان کے خلاف میچ سے ہماری کمپنی دستبردار ہو رہی ہے کیونکہ کچھ چیزیں کھیل سے بڑھ کر ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں: انجری کے شکار شاداب خان کی ایشیا کپ 2025 میں شرکت مشکوک، متبادل کون ہوگا؟
یاد رہے کہ 20 جولائی کو بھی پاکستان اور انڈیا کے درمیان لیجنڈز لیگ کا میچ شیڈول تھا، لیکن انڈین کھلاڑیوں نے ’پاکستان اور انڈیا کے درمیان موجود جغرافیائی سیاسی کشیدگی‘ کو جواز بنا کر میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث یہ میچ منسوخ ہو گیا تھا۔