Follw Us on:

’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘، وفاقی کابینہ نے آئندہ حج سیزن کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hajj 4
درخواست دینے کے لیے پاسپورٹ کی میعاد 26 نومبر 2026 تک لازمی قرار دی گئی ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)

وفاقی کابینہ کی جانب سے آئندہ حج سیزن کے لیے ‘حج پالیسی 2026’ کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس منظوری کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

یہ پالیسی مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے پیش کی، جس میں درخواست کے نظام، مالی شفافیت، ڈیجیٹل نگرانی اور حجاج کی فلاح کے لیے کئی اہم اصلاحات شامل کی گئی ہیں۔

پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کے لیے حج درخواستیں 4 اگست سے جمع کروائی جا سکیں گی اور ان کا انتخاب “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کے اصول پر ہوگا۔ حج کوٹے کی عارضی تعداد 1,79,210 مقرر کی گئی ہے، جن میں سے 1,19,210 سرکاری اسکیم کے تحت اور 60,000 افراد نجی شعبے کے ذریعے حج ادا کریں گے۔ کوٹے کی حتمی منظوری سعودی حکام دیں گے۔

سرکاری اسکیم کے تحت دو اقسام کے پیکیجز متعارف کروائے گئے ہیں: ایک 38 سے 42 دنوں پر مشتمل روایتی پیکیج اور دوسرا 20 سے 25 دنوں پر مشتمل مختصر پیکیج۔ ان پیکیجز کی لاگت تقریباً 11.5 سے 12.5 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی، جس کا انحصار سعودی عرب میں فراہم کی جانے والی سروسز پر ہے۔ ادائیگی دو اقساط میں ہوگی، لمبے پیکیج کے لیے 5 لاکھ اور مختصر کے لیے 5.5 لاکھ روپے، جو 4 اگست سے مقررہ بینکوں میں جمع کروائے جا سکیں گے۔

Hajj.'
سعودی عرب کے نظام کے تحت قربانی لازمی ہوگی اور ان کی منظور شدہ ویکسینز کا لگوانا بھی شرط قرار دیا گیا ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)

درخواست دینے کے لیے پاسپورٹ کی میعاد 26 نومبر 2026 تک لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو اس بار حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی عرب کے نظام کے تحت قربانی لازمی ہوگی اور ان کی منظور شدہ ویکسینز کا لگوانا بھی شرط قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر “روٹ ٹو مکہ” منصوبہ جاری رکھا جائے گا، جس کے تحت امیگریشن کی سہولت پاکستان میں ہی فراہم کی جاتی ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حج واجبات زرِمبادلہ میں مخصوص چینلز کے ذریعے ادا کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ نجی حج آپریٹرز پر سخت مالی ضوابط، آئی ٹی پروٹوکولز اور وزارت مذہبی امور کی زیرنگرانی معاہدوں کی پابندی لازم ہوگی۔

پالیسی میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل نگرانی کے لیے پنجاب آئی ٹی بورڈ اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی مدد سے ریئل ٹائم ڈیٹا سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، جس سے دہری بکنگ کو روکا جائے گا اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ دونوں اسکیموں کی تیسری پارٹی سے آڈٹ بھی کروایا جائے گا۔

حجاج کی سہولت کے لیے “حجاج محافظ اسکیم” کے تحت انشورنس، ہنگامی رسپانس ٹیموں کی تعیناتی، شکایات کے ازالے کا نظام اور عبادات، رسومات اور ہنگامی صورتحال سے متعلق تربیتی پروگرامز شامل کیے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور تفصیلی رہنما ہدایات جاری کرے گی اور نگرانی کے لیے تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس