Follw Us on:

کیلیفورنیا: امریکی بحریہ کا ایف-35 لڑاکا طیارہ نیول ایئر اسٹیشن لی مور کے قریب گر کر تباہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
American jet
وی ایف-125 ایک فلیٹ ریپلیسمنٹ اسکواڈرن ہے۔ (فوٹو: گوگل)

امریکی بحریہ کا ایف-35 لڑاکا طیارہ کیلی فورنیا کے وسطی علاقے نیول ایئر اسٹیشن لی مور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی بحریہ کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ اسٹرائیک فائٹر اسکواڈرن وی ایف-125 سے منسلک تھا، جسے ’رف رائیڈرز‘ کہا جاتا ہے۔ وی ایف-125 ایک فلیٹ ریپلیسمنٹ اسکواڈرن ہے، جو پائلٹس اور ایئر کریو کی تربیت کا ذمہ دار ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ایف-35 سی ماڈل تھا، جو ایف-35 لائٹننگ II  اسے امریکی ایئرکرافٹ کیریئرز کے لیے تیار کیا گیا ہے، امریکی فضائیہ ایف-35 اے، جب کہ میرین کور ایف-35 بی مختصر ٹیک آف اور عمودی لینڈنگ کا حامل ماڈل استعمال کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ایف-35 پانچویں نسل کا لڑاکا طیارہ ہے اور دنیا کے جدید ترین جنگی جہازوں میں شمار ہوتا ہے، جو امریکی فوجی بیڑے کا ایک بنیادی ستون بھی ہے۔ لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ اس طیارے کو اس کی ایڈوانسڈ اسٹیلتھ اور جنگی صلاحیتوں کے لیے سراہا جاتا ہے۔

امریکی بحریہ کی جانب سے اس حادثے کی تصدیق  کی گئی ہےکہ حادثہ بدھ کو شام تقریباً ساڑھےچھ بجے پیش آیا، پائلٹ نے محفوظ طریقے سے طیارے سے ایجیکٹ کر لیا، حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

سوشل میڈیا  پر گردش کرتی  فوٹیج میں حادثے کی جگہ سے آگ اور گھنے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں ،یہ  حادثہ  شہر فریسنو سے تقریباً 40 میل (64 کلومیٹر) جنوب مغرب میں پیش آیا۔

فلائٹ گلوبل ڈاٹ کام کے ورلڈ ایئر فورسز ڈیٹا بیس کے مطابق امریکی فضائیہ کے پاس 246 ایف-35 طیارے ہیں، میرین کور کے پاس 122 اور امریکی بحریہ کے پاس 41 ایف-35 طیارے موجود ہیں، لاک ہیڈ مارٹن کے مطابق دنیا بھر میں 17 سے زائد ممالک ایف-35 پروگرام کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ایک دن انڈیا کو تیل فروخت کر رہے ہوں گے، ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان

اس طیارے کی مالیت تقریباً 110 ملین ڈالرز ہے ، جو رواں سال گرنے والا دوسرا ایف-35 ہے، اس سے قبل جنوری میں الاسکا کے ایئلسن ایئر فورس بیس پر ایک ایف-35 اے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں پائلٹ نے  محفوظ طریقے سے ایجیکٹ کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ 2014 سے 2025 تک 20  ایف- 35 طیارے حادثے کا شکار بنے چکے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس