Follw Us on:

لاہور: بکرا منڈی کولڈ اسٹوریج سے 10 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Punjab food authority
خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم  جاوید نے رات گئےٹیم کے ہمراہ بکرا منڈی میں موجود کولڈ اسٹور پر چھاپہ مار کر زائد العیاد اور مضر صحت  گوشت  برآمد کر لیا  ۔برآمد شدہ گوشت کو تلف کر دیا گیاہے ،جب کہ چار افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بکر منڈی میں قائم ایک کولڈا سٹور میں ایکسپائر گوشت ذخیرہ کیا گیا تھا، جہاں کا درجہ حرارت مقررہ حد کے مطابق نہیں تھا۔ گوشت کی رنگت نیلی اور کالی ہو چکی تھی اور کولڈ سٹور میں شدید تعفن، حشرات اور جانوروں کی بھرمار پائی گئی، صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات بھی اس مقام پر دیکھنے میں آئے۔

عاصم جاوید نے انکشاف کیا کہ یہ گوشت بیمار اور مردہ جانوروں سے تیار کیا جا رہا تھا، جنہیں نواحی علاقوں سے لا کر اس اسٹور میں رکھا جاتا تھا، یہ ناقص اور غیر معیاری گوشت لاہور شہر کے مختلف ہوٹلز کو سپلائی کیا جانا تھا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام تر گوشت تلف کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اس گھناؤنے دھندے میں ملوث جعلسازوں کے گروہ کی مکمل تفصیلات فراہم کریں، غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف قانون سازی میں ترامیم کےلیے متعلقہ محکموں کے ساتھ اشتراک کیا جا رہا ہے۔

عاصم جاوید نے واضح کیا کہ خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کیا جا رہا ہے اور انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ خوراک کے چناؤ میں احتیاط برتیں اور غذائیت سے بھرپور اشیا کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس