سائنس ایکسپو کراچی میں یو آئی ٹی یونیورسٹی کراچی کے ایک طالب علم محمد تیمور نےٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم کام کر دیا۔ انہوں نے ایک ایسا رکشہ تیار کیا ہے جس میں ایل بی جی سلنڈر لگانے کی ضرورت نہیں رہی۔ ڈھائی لاکھ روپے میں ایل پی جی سے چلنے والا رکشہ الیکٹرک رکشے میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
محمد تیمور کا کہنا تھا کہ” گورنمنٹ آف پاکستان کے ساتھ مل کر ہم نے ایل پی جی سے چلنے والا رکشے کو الیکٹرک رکشہ کے اندر تبدیل کر دیا ہے۔ٹو اسٹروک رکشہ جسے آلودگی کی وجہ سے گورنمنٹ کی جانب سے 2012 میں بند کر دیا گیا تھا۔الیکٹرک رکشہ میں تبدیل کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اس پر لگی پابندی ہٹ سکے۔یہ بہت زیادہ آلودگی پیدا کر رہا تھا اس عنصر کو ہم نے ختم کیا ہے۔ اس کا انجن ہم نے ختم کر دیا ہے۔ فیول پرائس کم کرنے کے لیے ایل پی جی یا سی این جی کٹ استعمال کی جاتی تھی جو محفوظ نہیں تھی۔ مسافروں اور اسکول کے بچوں کیلئے محفوظ نہیں تھا۔ ہم نے سی این جی اور ایل پی جی ہٹا کر بیٹری اور موٹر لگا دی جو کہ مؤثر بھی ہے”۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ” نارمل رکشہ میں 12 روپے فی کلومیٹر دینے پڑتے ہیں۔ الیکٹرک رکشہ میں یہ قیمت 3 روپے فی کلومیٹر ہےاس کے اندر لگی بیٹری سے یہ ایک چارج میں 50کلومیٹر چلتا ہے۔یہ گھر کی ساکٹ سے بھی چارج ہو سکتا ہے۔ اس کے اندر پورٹیبل چارجر موجود ہے اسے آپ اپنے ساتھ لے جا بھی سکتے ہیں۔ ڈرائیور سمیت 4 بندے اس میں بٹھا کر چلا کر ٹیسٹ کر چکے ہیں۔