Follw Us on:

‎برازیل: بس میں سفر کے دوران بے ہوش ہونے والی لڑکی کے جسم سے 26 آئی فونز برآمد

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
I phone
بس میں سفر کرنے والی 20 سالہ لڑکی کے بے ہوش ہونے کے بعد اس کے جسم سے 26 آئی فونز برآمد ہوئے۔ (تصویر: سی بی سی)

‎برازیل کی ریاست پاراناہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں بس میں سفر کرنے والی 20 سالہ لڑکی کے بے ہوش ہونے کے بعد اس کے جسم سے 26 آئی فونز برآمد ہوئے۔

‎رپورٹ کے مطابق لڑکی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور اسے دورے پڑ رہے تھے۔ موقع پر پہنچنے والے پیرا میڈکس نے فوری طور پر طبی امداد دی، تاہم 45 منٹ کی کوشش کے باوجود اسے بچایا نہ جاسکا۔

‎طبی عملے نے تصدیق کی کہ لڑکی کو دل کا دورہ پڑا، جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔ مگر لوگوں کو اس وقت شدید حیرانی ہوئی، جب لڑکی کے جسم سے 26 آئی فونز برآمد کیے گئے۔

I phone women
یہ تمام آئی فونز لڑکی کے جسم پر گوند کے ذریعے چپکائے گئے تھے۔ (تصویر: بورڈ پانڈا)

‎پولیس کے مطابق یہ تمام آئی فونز لڑکی کے جسم پر گوند کے ذریعے چپکائے گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور لڑکی کی موت کی اصل وجہ فارنزک رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے انڈین الزامات مسترد کردیے، بیانات حقیقت کے خلاف، جارحیت کو جواز فراہم کررہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ 

‎واضح رہے کہ برآمد شدہ آئی فونز کو فیڈرل ریونیو سروس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس