Follw Us on:

’جوہری حملے کی دھمکی‘, امریکی صدر نے روس کے قریب ایٹمی آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم جاری کردیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Donald trump

سابق روسی صدر اور روسی سلامتی کونسل کے چیئرمین دمتری میدویدیف کی جانب سے امریکا کو جوہری حملے کی دھمکی نما بیان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو جوہری آبدوزیں مخصوص علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ‘

ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ممکنہ فوجی خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

میدویدیف نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں امریکی صدر کو روس کی ’خودکار جوہری حملے‘ کی صلاحیت سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو “دی واکنگ ڈیڈ” سیریز دیکھنی چاہیے۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے اسے امریکا کے لیے سنجیدہ خطرہ قرار دیا اور کہا کہ بعض الفاظ نادانستہ طور پر سنگین نتائج کا سبب بن سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے دو جوہری آبدوزیں مناسب علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ اگر روسی بیانات صرف الفاظ سے آگے بڑھیں تو فوری جواب دیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنانا ہے۔

وائٹ ہاؤس یا ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے آبدوزوں کی تعیناتی کی جگہ یا ان کی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی، تاہم ایک اہلکار نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ صدر اس معاملے میں اسٹریٹیجک ابہام کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

یہ کشیدگی اس وقت مزید بڑھی جب میدویدیف نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے روسی صدر پیوٹن کو جو ڈیڈ لائن دی ہے، وہ خطرناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس نہ اسرائیل ہے اور نہ ہی ایران، اور ہر نیا الٹی میٹم جنگ کی طرف ایک قدم ہے۔

میدویدیف نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ سلیپی جو (جو بائیڈن) کے راستے پر نہ چلیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ پہلے بھی دعویٰ کر چکے ہیں کہ اگر وہ صدر بنے تو 24 گھنٹوں میں یوکرین جنگ ختم کر سکتے ہیں۔

ادھر روسی صدر پیوٹن نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ وہ یوکرین میں پائیدار اور مستحکم امن کے خواہاں ہیں، تاہم انہوں نے ٹرمپ کے کسی بیان یا الٹی میٹم کا براہ راست جواب نہیں دیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس