Follw Us on:

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں آج شاہین اور کیویز ٹکرائیں گے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak vs nz
پاکستانی وقت کے مطابق فائنل رات 8:30 بجے شروع ہو گا۔ (فوٹو: ڈبلیو ایل سی کرکٹ)

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان چیمپئنز کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا۔

پاکستان کی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہے اور انڈیا کی جانب سے سیمی فائنل میں سیاسی کشیدگی کے باعث دستبرداری کے بعد براہ راست فائنل میں پہنچی ہے۔

جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

Shahis afridi
یہ ایونٹ ایک ٹی 20 فارمیٹ پر مبنی ٹورنامنٹ ہے جو ریٹائرڈ اور غیر کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز پر مشتمل ہوتا ہے۔ (فوٹو: ڈبلیو ایل سی کرکٹ)

ٹورنامنٹ میں دنیا کے مشہور سابق کھلاڑیوں نے شرکت کی، جن میں شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، کیون پیٹرسن، بریٹ لی، اوئن مورگن اور کرس گیل شامل ہیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق فائنل رات 8:30 بجے شروع ہو گا، اور شائقین کرکٹ ایک دلچسپ اور یادگار مقابلے کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا کرکٹ قوانین میں تبدیلیوں کا اعلان، پلیئنگ کنڈیشن میں کون کون سی تبدیلیاں کی گئیں؟

یہ ایونٹ ایک ٹی 20 فارمیٹ پر مبنی ٹورنامنٹ ہے جو ریٹائرڈ اور غیر کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز پر مشتمل ہوتا ہے۔

2024 میں شروع ہونے والا یہ ایونٹ انگلینڈ میں منعقد ہوتا ہے اور اسے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی منظوری حاصل ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، انڈیا، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس