چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کے بیٹے قاسم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جس جیل میں ان کے والد رہ رہے ہیں وہاں 10 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
قاسم خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے 10 قیدی انتقال کر چکے ہیں، خدشہ ہے ان کے والد بھی اس بیماری سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں معمول کے مطابق قیدیوں کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے، کوئی قیدی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اسے قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا پاکستان واقعی انڈیا کو تیل فروخت کر سکے گا؟ ٹرمپ کا دعویٰ کس حد تک درست ہے؟
خیال رہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے مختلف کیسز میں اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ہیں۔ عمران خان پر توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ سمیت 9 مئی کے مختلف مقدمات درج ہیں۔