Follw Us on:

“میرا خیال ہے ہم حاصل کر لیں گے” ٹرمپ گرین لینڈ کو خریدنے کے خواہاں،

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ گرین لینڈ کو امریکا کے کنٹرول میں آجانا چاہیے۔انہوں نے گرین لینڈ کی زمین کو امریکی قبضے میں لینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ہفتے کے روز ائیر فورس ون کے ریپورٹرز سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ” میرا خیال ہے ہم یہ حاصل کرنے جا رہے ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ” گرین لینڈ میں موجود ستاون ہزار رہائشی “ہمارے ساتھ رہنا چاہتے ہیں”۔

ان کے کمنٹس تب آئے جب ڈینمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈیرکسن نے اسرار کیا کہ گرین لینڈ کسی کی بھی ایک فون کال پر فروخت ہونے کے لیے نہیں ہے۔

ٹرمپ نے 2019 کے پہلے دورِ حکومت میں بھی آرکٹک سرزمین خریدنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ انہوں نےکہا کہ گرین لینڈ کا امریکی کنٹرول میں آنا عالمی تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

صدارتی جہاز کے پریس روم میں جب ٹرمپ سے جزیرے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا” میرا خیال ہے لوگ ہمارے ساتھ رہنا چاہتے ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ” میں نہیں جانتا گرین لینڈ کے پاس کیا جواز ہے مگر یہ بہت غیر دوستانہ کام ہوگا اگر وہ ہمیں  اس کام کے لیے اجازت نہیں دیں گے کیوں کہ پوری دنیا کے لیے بہتر ہے”۔

گرین لینڈ صرف گرین لینڈ میں رہنے والوں کے لیے ہے, ڈانش وزیر اعظم فریڈیرکسن۔ (فوٹو: سی این اے)

ٹرمپ نے کہا” میرا خیال ہے ہم گرین لینڈ کو حاصل کر لیں گے  کیوں کہ یہ دنیا کی آزادی کا معاملہ ہے”۔”اس کا امریکا سے صرف اس لیے تعلق ہے کیوں کہ صرف ہم ہیں جو انہیں آزادی فراہم کر سکتے ہیں۔”

اگرچہ اس معاملے میں ٹرمپ پر اعتماد نظر آتے ہیں مگرگرین لینڈ اور ڈینمارک  کے وزراِاعظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یہ جزیرہ فروخت ہونے کے لیے نہیں ہے۔”

گرین لینڈ کے وزیراعظم میوٹ ایگٹ نے کہا کہ اگرچہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکا کے ساتھ مزید شراکت داری کے ساتھ کام کریں لیکن گرین لینڈ کے زمین صرف گرین لینڈ کے لیے ہے۔

اسی دوران ڈینمارک کے وزیر اعظم فریڈیرکسن نے کہا کہ گرین لینڈ صرف گرین لینڈ میں رہنے والوں کے لیے ہے اور صرف مقامی آبادی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔

ٹرمپ کے مطابق وہ کئی طریقوں سے گرین لینڈ کو اپنے سر زمین میں شامل کر سکتے ہیں۔اس کےلیے چاہے وہ فوج استعمال کریں یا معاشی طاقت استومال کریں۔

ان کے حالیہ کمنٹس کی وجہ سے ڈینمارک کی سیاسی اسٹیبلشمنٹ میں ہل چل مچ گئی ہے جس کی وجہ سے ملک میں اعلی سطح کی میٹنگز ہو رہی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس