Follw Us on:

جسپریت بمراہ کی ایشیا کپ 2025 میں شرکت مشکوک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Indian
انڈین کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی ایشیا کپ 2025 میں شرکت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ (تصویر: جیو سوپر)

انڈین کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی ایشیا کپ 2025 میں شرکت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

 انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بمراہ کی ایشیا کپ میں شرکت کے امکانات کم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  جسپریت بمراہ اپنے ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔ انڈین کرکٹ بورڈ نے اس فیصلے کی تصدیق نہیں کی تاہم اطلاعات ہیں کہ بمراہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز پر زیادہ توجہ دیں گے۔

ایشیا کپ 2025 انڈیا کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات میں 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: ’مضبوط سفارتی تعلقات‘، ایرانی صدر اپنے پہلے سرکاری دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

 اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں کم از کم دو بار ایک دوسرے کے سامنے آئیں گی جبکہ زیادہ سے زیادہ تین بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں۔

اب تک انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جسپریت بمراہ کی فٹنس اور ورک لوڈ کے حوالے سے مزید فیصلے انڈیا کے کرکٹ حکام کی طرف سے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف بھی دو ٹیسٹ میچز میں شرکت نہیں کی تھی۔ انڈین  میڈیا کا کہنا ہے کہ بمراہ کو اپنے فٹنس مسائل اور کام کے دباؤ کی وجہ سے اس وقت آرام کی ضرورت ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس