Follw Us on:

صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Sardar abdul qayum
سابق وزیراعظم کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی بھمبر کے علاقے سماہنی میں ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے، تاہم ریلی میں شرکت سے قبل ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لینے کے بعد میرپور منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی لیاقت چوہدری کے مطابق سابق وزیراعظم کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر کے حکم پر عمل میں لائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالقیوم نیازی دو روزہ دورے پر بھمبر پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں: جنوبی پنجاب کے لوگ محرومیوں کا شکار ہیں اور پنجاب کے وسائل صرف لاہور میں استعمال ہورہے ہیں، گورنر پنجاب

واضح رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی نے 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے پر خدمات انجام دیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس