Follw Us on:

پاکستان اور امریکا کے درمیان کرکٹ سیریزکا آغاز کب سے ہوگا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکی کرکٹ بورڈ(یو ایس اے کرکٹ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان کرکٹ سریز کروانے کے متعلق حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے جوناتھن اٹکیسن کو یقین دلایا کہ پاکستان کرکٹ امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کے لیے تیار ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای اوکو پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کی دعوت بھی دی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ” پاکستان اور امریکہ کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے حکام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے 20 جنوی کو ہونے والی ٹرمپ کے حلف اٹھانے کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔(فوٹو: سپورٹ سٹار)

 

اس سے قبل چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی سینیٹرز اور کانگرس کے اراکین سے ملاقات کی اور خصوصی عشائیہ کی تقریب میں بھی شرکت کی۔  محسن نقوی نے 20 جنوی کو ہونے والی ٹرمپ کے حلف اٹھانے کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین صرف ایک کرکٹ مقابلہ ہوا ہے۔ یہ مقابلہ 2024 میں ہونے والے ٹی 20ورلڈ کپ میں ہوا۔ جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکا نے پاکستان کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان اور امریکا کی آپس میں کرکٹ سیریز ہونا، دونوں ممالک کو مزید قریب لائے گی۔ کھیل سیاست میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور امریکا کے درمیان نئی شراکت داریاں دیکھنے کو ملیں گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس