Follw Us on:

’ حکام کے ساتھ معاملہ اٹھائیں گے‘، پاکستان نے زیلنسکی کا یوکرین جنگ میں شمولیت کا دعویٰ مسترد کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ukrain
دفتر خارجہ نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ حکومت اس معاملے کو یوکرینی حکام کے ساتھ اٹھائے گی اور اس حوالے سے وضاحت طلب کرے گی۔ (تصویر: چتھم ہاؤس)

پاکستان کے دفتر خارجہ (ایف او) نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ پاکستانی شہری یوکرین کے شمال مشرق میں جاری جنگ میں غیر ملکی ملازمت پیشہ جنگجو کے طور پر شامل ہیں۔

یوم منگل کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان یوکرین میں تنازعے میں پاکستانی شہریوں کی شمولیت کے حوالے سے بے بنیاد اور لغو الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آج تک یوکرینی حکام کی جانب سے پاکستان سے اس بارے میں باقاعدہ طور پر رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس دعوے کی حمایت میں کوئی قابل تصدیق ثبوت پیش کیا گیا ہے۔

Ukrain war.3
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ 24 فروری 2022 کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے یوکرین پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ (تصویر: انتڑ نیشنل کرایسز)

دفتر خارجہ نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ حکومت اس معاملے کو یوکرینی حکام کے ساتھ اٹھائے گی اور اس حوالے سے وضاحت طلب کرے گی۔

پاکستان نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین کے تنازعے کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت بات چیت اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔

یوم پیر کو زیلنسکی نے ایک پوسٹ میں کہا تھا ہم نے کمانڈرز سے بات کی اور وہاں فرنٹ لائن کے بارے میں رپورٹ حاصل کی جہاں ہمارے فوجی بتا رہے ہیں کہ چین، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان اور افریقی ممالک کے مزدوروں کی جنگ میں شرکت ہو رہی ہے۔ ہم اس کا جواب دیں گے۔

مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی درندگی: امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، مزید 36 افراد جانبحق

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ 24 فروری 2022 کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے یوکرین پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔

واضع رہے کہ پاکستانی حکومت نے متعدد بار ایسے الزامات کو مسترد کیا ہے کہ وہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ جولائی 2023 میں پاکستان کے دورے کے دوران یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو كُلیبا نے بھی اس نوعیت کی رپورٹس کو مسترد کیا تھا کہ پاکستان یوکرین کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس