Follw Us on:

دی ہنڈرڈ لیگ: محمد عامر اور عماد وسیم نے ناردرن سپرچارجرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ammir
پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم نے ہنڈرڈ لیگ کے 2025 سیزن کے لیے نارتھرن سپرچارجرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ (تصویر: ای ایس پی این)

پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم نے ہنڈرڈ لیگ کے 2025 سیزن کے لیے نارتھرن سپرچارجرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کو بین ڈورشس اور مچل سینٹر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت کے ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں کی لیگ میں واپسی کی گئیں توقعات پر مہر لگ گئی ہے جو مارچ کے ڈرافٹ میں نظرانداز ہونے کے بعد مشکوک ہو گئی تھیں۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے فروری میں کہا تھا کہ ہمیں دوسرے خطوں میں ایسی صورتحال کا علم ہے لیکن یہاں ایسا نہیں ہوگا۔ اس وضاحت کے باوجود مارچ میں ہونے والے ڈرافٹ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی منتخب نہیں ہوا جس پر کرکٹ حلقوں میں تشویش پائی گئی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کو ان کی عالمی مصروفیات اور ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے جوڑا گیا۔ ان کی عدم دستیابی کی وجوہات میں ویسٹ انڈیز کے دورے اور یو اے ای میں ہونے والی ٹرائی سیریز شامل ہیں۔

The namtion
نارتھرن سپرچارجرز نے مچل سینٹر کی جگہ عماد وسیم کو (7-10 اگست) اور بین ڈورشس کی جگہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ (تصویر: دی نیشن)

محمد عامر اور عماد وسیم کی شمولیت نارتھرن سپرچارجرز کے ساتھ اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ہنڈرڈ لیگ میں جگہ کی اہمیت اب برقرار رکھی جا رہی ہے۔

نارتھرن سپرچارجرز کے نئے مالکان سن گروپ جو انڈین میڈیا ٹائیکونز ہیں یکم اکتوبر سے ٹیم کا آپریشنل کنٹرول سنبھالیں گے۔

دونوں کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ 2025 سیزن میں اپنے بہترین کھیل کے ساتھ سپرچارجرز کے ساتھ کامیاب سیزن گزارنے کے لیے تیار ہیں۔

 نارتھرن سپرچارجرز کے ساتھ کھیلنے والے بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ وہ اپنی انجری سے صحت یابی کے دوران ٹیم کی غیر رسمی رہنمائی فراہم کریں گے۔

ہنڈرڈ لیگ میں اس سیزن کے دوران متعدد تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ لندن اسپرٹ نے 5 اگست کو اولی پوپ اور جیمی اسمتھ کی جگہ جان سیمپسن اور ڈین ڈاؤتھ وائیٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی درندگی: امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، مزید 36 افراد جانبحق

 اسی طرح مانچسٹر اوریجنلز نے راچن رویندرا کی غیر موجودگی میں مارک چیپمین کو 6-13 اگست اور مارچنٹ ڈی لانگے کی جگہ فارحان احمد کو متعارف کرایا۔ ٹرینٹ راکٹس نے جارج لنڈے کی جگہ ایکیل حسین کو 10 سے 14 اگست تک ٹیم میں شامل کیا۔

واضع رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ ای سی بی نے اس سال کے آغاز میں اس بات کی وضاحت کی تھی کہ انڈین سرمایہ کاروں کی لیگ میں شمولیت پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

نارتھرن سپرچارجرز نے مچل سینٹر کی جگہ عماد وسیم کو (7-10 اگست) اور بین ڈورشس کی جگہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ان تبدیلیوں کے ذریعے لیگ کی ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کی کمی کو پورا کیا ہے اور اس سیزن میں زیادہ کامیابی کے لیے اپنی صفوں کو مزید مضبوط کیا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس