Follw Us on:

ارشد ندیم ٹانگ کی انجری کے باعث ڈائمنڈ لیگ سے باہر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Arshad nadeem
ارشد ندیم کی چند روز قبل انگلینڈ میں ٹانگ کے مسلز کی سرجری ہوئی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان کے اسٹار جیولن تھرو ارشد ندیم ٹانگ کی انجری کے باعث ڈائمنڈلیگ سے باہر ہوگئے۔

ارشد ندیم فٹنس مسائل کی وجہ سے آنے والی ڈائمنڈ لیگ سےدستبردار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر نے ارشدندیم کو ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کرنے سے منع کردیا ہے۔

ارشد ندیم کی چند روز قبل انگلینڈ میں ٹانگ کے مسلز کی سرجری ہوئی ہے۔ ارشد اس وقت انگلینڈ میں بحالی کے پروگرام سے گزر رہے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی زخمی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈرڈ لیگ: محمد عامر اور عماد وسیم نے ناردرن سپرچارجرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا

یہ سرجری ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کیمبرج میں کی تھی اور ان کی پیش رفت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت بھی ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔

یاد رہے کہ جیولن تھرور ارشد ندیم نے رواں برس اپریل میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس