Follw Us on:

نادرا کی وراثتی جائیداد کے حصول کے لیے صارفین کو نئی سہولت، وہ کونسی ہے؟

مادھو لعل
مادھو لعل
Nadra
نادرا نے ملک بھر میں 186 جانیشنی مراکز قائم کیے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

نادرا نے وراثتی جائیداد کے حصول کے لیے صارفین کو ایک اور سہولت دے دی۔

ترجمان نادرا کے مطابق نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنادیا ہے، وراثتی جائیداد کہیں بھی ہو، درخواست اب ملک بھر میں موجود کسی بھی نادرا مرکز پر جمع کرائی جا سکتی ہے۔

اس سلسلے میں نادرا نے ملک بھر میں 186 جانیشنی مراکز قائم کیے ہیں، جو صارفین کی دررخواستیں وصول کریں گے۔ یہ مراکز اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں قائم ہیں۔

قانونی ورثا اپنی بایومیٹرک تصدیق نادرا کے کسی بھی مرکز پر کرا سکتے ہیں، جب کہ بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر پہلے سے موجود ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سے آؤٹ، پی ٹی آئی کے دیگر 08 ارکان، ایک سینیٹر نااہل قرار 

سابقہ طریقہ کار کے تحت جانشینی سرٹیفکیٹ کی درخواست اسی صوبے میں جمع ہوتی تھی، جہاں جائیداد واقع ہو لیکن اب صارفین کہیں بھی ہوں وہ نزدیکی مرکز پر جا کر وراثتی جائیداد کی درخواست دے سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق نادرا ہیڈکوارٹرز نے تمام متعلقہ مراکز کو نئے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Author

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس