Follw Us on:

ایوان گالی یا تشدد کی نہیں، دلیل اور مکالمے کی جگہ ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Speaker punjab assembelly
ہمارے احتجاج میں ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے کا کوئی ناپاک ایجنڈا شامل نہیں ہوتا۔ (فوٹو: گوگل)

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ احتجاج کے نام پر قومی مؤقف کو نقصان نہ پہنچایا جائے،یہ ایوان گالی یا تشدد کی نہیں، دلیل اور مکالمے کی جگہ ہے،میری تین دہائیوں کی سیاست گواہ ہے، ہمیشہ پارلیمنٹ کی حرمت کی بات کی ہے۔

آج پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ احتجاج ہم نے بھی کیے ہیں، لیکن ہمارے احتجاج ہمیشہ پرامن تھے، ہمارے احتجاج میں ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے کا کوئی ناپاک ایجنڈا شامل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجا ج کا حق ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے، مگر احتجاج کی آڑ میں گھروں،بینکوں کو جلانااور سڑکیں بلاک کرنا یہ قابل مذمت ہے۔

Ahmad khan ii
پُرامن احتجا ج کا حق ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے۔ (فوٹو: گوگل)

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کا مطلب انارکی پھیلانا نہیں ہونا چاہیے، یہ قومی یکجہتی کے خلاف ہے۔ پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کا دن ہے، آج کے دن ہمیں کشمیروں سے اظہار یکجہتی کا پیغام دینا چاہیے، لیکن پی ٹی آئی نے تو 14 اگست جیسے قومی دن پر بھی احتجاج کر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کے لیے آواز بلند کرنے کا دن ہے۔ احتجاج کے نام پر قومی مؤقف کو نقصان نہ پہنچایا جائے،یہ ایوان گالی یا تشدد کی نہیں، دلیل اور مکالمے کی جگہ ہے،میری تین دہائیوں کی سیاست گواہ ہے، ہمیشہ پارلیمنٹ کی حرمت کی بات کی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس