انڈین فوج نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کسی قسم کی سیزفائر خلاف ورزی نہیں ہوئی، حالانکہ بعض انڈین میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ہے۔
انڈین فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پونچھ کے علاقے میں سیزفائر کی خلاف ورزی سے متعلق کچھ میڈیا اور سوشل میڈیا رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ واضح کیا جاتا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کسی قسم کی سیزفائر خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔
یہ ایک انڈین نیوز چینل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور اینکر شیو اروڑ نے سرکاری بیان کے حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے اکاؤنٹ پر بتائی ہے۔
مزید پرھیں:پیوٹن نے ٹرمپ کی پابندیاں نظرانداز کر دیں، جنگی حکمت عملی برقرار
انہوں نے سرکاری بیان کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے، براہِ مہربانی غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔