Follw Us on:

انڈیا کو سمجھانے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جاسکتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Dgispr
جنرل احمد شریف چوہدری نے انڈین فوجی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں انڈیا کو سمجھانے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔ (تصویر: سماء ٹی وی)

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں انڈیا کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جاسکتے ہیں، پاکستان اس بار انڈیا کے مشرقی حصے سے شروع کرے گا اور انڈیا کے اندر گہرائی سے حملہ کیا جائے گا۔

برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے انڈین فوجی کارروائی پر ردعمل کے حوالے سے یہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی فوجی کارروائیاں پاکستان کی دفاعی پالیسی کا حصہ ہیں اور اس کا مقصد انڈیا کو واضح پیغام دینا ہے۔

انڈین فوجی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں انڈیا کو سمجھانے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔

ڈگ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حوالے سے پاکستان کے صدر بننے کی افواہیں پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ (تصویر: گوگل)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی قسم کی کامیابی نہیں دکھائے گا اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حوالے سے پاکستان کے صدر بننے کی افواہیں پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور انہیں مسترد کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی اور فوجی جھڑپوں کا خطرہ موجود ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس