Follw Us on:

پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کے لیے ‘سینٹرل کنٹریکٹ’ جاری کر دیے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Female
پی سی بی کے مطابق 20 کھلاڑیوں کو پانچ مختلف کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔ (تصویر: آئی سی سی)

پی سی بی کے مطابق 20 کھلاڑیوں کو پانچ مختلف کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیے گئے ہیں اور تمام کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

کیٹیگری اے میں فاطمہ ثناء، منیبہ علی، سعدیہ اقبال اور سدرہ امین شامل ہیں۔ کیٹیگری بی میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور نشرا سندھو کا نام ہے جبکہ کیٹیگری سی میں رمین شمیم کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

Chriket
پی سی بی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ خواتین کرکٹرز کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ (تصویر: گوگل)

 مزید براں کیٹیگری ڈی میں گل فیروزہ، نجیہ علوی، ناتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سدرہ نواز، عروب شاہ، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، ابھرتی کھلاڑیوں کے لیے ایمرجنگ کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے جس میں نوجوان کرکٹرز ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار کو رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ‘سندور تو دھل گیا’ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، مودی سرکار پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟

واضع رہے کہ پی سی بی نے اس اقدام کا مقصد خواتین کرکٹ کی ترقی کے لیے مزید معاونت فراہم کرنا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا قرار دیا ہے۔

 اس کے ساتھ ہی پی سی بی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ خواتین کرکٹرز کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس