Follw Us on:

خیبرپختونخوا: کرک میں شدت پسندوں کا حملہ، ایف سی کے تین اہلکار اور ڈرائیور شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Fc police
اہلکار گرگری آئل فیلڈ پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے۔ (فوٹو: گوگل)

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں گرگری آئل فیلڈ پر تعینات ایف سی اہلکاروں پر شدت پسندوں کے حملے میں تین اہلکار اور ایک ڈرائیور شہید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت ہوا، جب اہلکار گرگری آئل فیلڈ پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے۔ اچانک شدت پسندوں نے گھات لگا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

حملے کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار اور ان کے ہمراہ موجود ایک ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کا تعلق لکی مروت اور ٹانک سے بتایا گیا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جب کہ شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں روانہ کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: سیاستدان بیوروکریٹس کا بچا کچا کھاتے اور چولیں مارتے ہیں، وزیرِ دفاع

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب لکی مروت کے علاقے محلہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، تاہم ان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

اسی علاقے میں ایک اور واقعے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار عطا الرحمان شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے اور گھر کے ساتھ بیٹھک میں موجود تھے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔

تمام واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جب کہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس