Follw Us on:

پولیس اہلکار خود کہہ رہے تھے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، علیمہ خان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Aleema khan
حکومت عوام کے صبر کا امتحان نہ لے۔ (فوٹو: گوگل)

بانی پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اہلکار خود انہیں بتا رہے تھے کہ وہ بانی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کل کراچی، لاہور اور پشاور میں عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی، ہمیں اڈیالہ جیل آنے سے روکا گیا، جیل روڈ پر 400 پولیس اہلکار آنسو گیس لے کر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے صبر کا امتحان نہ لے، کوئی بات نہیں اگر ارکان اسمبلی کل نہیں آئے، وہ دوبارہ آئیں گے، خوشی ہے کہ لوگ اپنے حق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد کر دیں

توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل خفیہ طور پر کیا جا رہا ہے، یہ ایک غیرقانونی عمل ہے، حکومت چاہتی ہے کہ جلد از جلد سزا سنائی جائے، حالانکہ ایک منصفانہ ٹرائل میں خاندان، میڈیا اور وکلاء کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہمارے کئی رہنما نااہل کیے جا چکے ہیں اور کچھ کو سزائیں بھی سنائی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کو شاید سب کو نااہل کرنے کی جلدی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تو آئین میں 27ویں اور 28ویں ترامیم کی باتیں ہو رہی ہیں، ہمیں اور عوام کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس