Follw Us on:

مریم نواز کا اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کی تقریب میں خطاب: ‘انتشار پھیلانے والوں کی ہر کال مس کال ہوتی ہے’

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مارےام
مریم نواز نے 'اپنی چھت اپنا گھر' اسکیم کے تحت تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے عوام کو اس اسکیم کی کامیابی پر مبارک باد دی۔ (تصویر: ہورائزن)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگ احتجاج کے لیے کیوں نہیں آئے؟ انہیں عقل آگئی ہے۔ گالم گلوچ، گرببان بکڑ لو والی سیاست ہماری کارکردگی سے دفن ہو گئی، انتشار پھیلانے والوں کی ہر کال مس کال ہوتی ہے۔

‘اپنی چھت اپنا گھر’ اسکیم کے تحت تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو اس اسکیم کی کامیابی پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو اپنی چھت اپنا گھر مبارک ہو۔ یہ منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم ہے۔

مریم نواز نے مزید بتایا کہ سات ماہ میں 64 ہزار افراد کو قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں اور یہ قرضے بغیر سود کے دیے گئے ہیں۔ ان قرضوں کی مدد سے 45 ہزار گھروں کی تعمیر زیر تکمیل ہے، جب کہ نو ہزار گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

انہوں نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ہاؤسنگ پروجیکٹ میں میرا بہت حوصلہ بڑھایا ہے۔

Maryam nwaz
نواز شریف نے ہاؤسنگ پروجیکٹ میں میرا بہت حوصلہ بڑھایا ہے۔ (تصویر: برطانیکا)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض افراد یہ الزام لگاتے ہیں کہ حکومت لاہور کو ہی پنجاب سمجھتی ہے جو کہ بالکل غلط ہے۔ ہم پورے پنجاب میں ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ عوامی فلاح کے لیے ہے اور اس کا مقصد ہر فرد کو اپنا گھر فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ایک بہتر اور محفوظ زندگی گزار سکیں۔

مزید پڑھیں: کیا پنجاب مکمل نگرانی میں ہے؟

مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت پنجاب نے اس اسکیم کے تحت مزید قرضے فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے اور اس کے کامیاب نتائج پر مزید کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے کے تمام حصوں میں ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

واضع رہے کہ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ پانچ سال کے اندر پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس