Follw Us on:

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، حسن نواز اور صائم ایوب کی لمبی چھلانگ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Icc
انڈیا کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر فائز ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

بیٹنگ رینکنگ کے مطابق انڈیا کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر فائز ہیں، جب کہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسرے اور انڈیا کے تیلاک ورما تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے حسن نواز اور صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں شاندار چھلانگ لگائی ہے۔ حسن نواز 24 درجے بہتری کے بعد 30ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، جب کہ صائم ایوب 25 درجے ترقی کے ساتھ 38ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب بابر اعظم تین درجے تنزلی کے بعد 17ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Sain & hassan
بابر اعظم تین درجے تنزلی کے بعد 17ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

انڈیا کے یشسوی جیسوال ایک درجہ بہتری کے ساتھ 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جب کہ آسٹریلیا کے ٹِم ڈیوڈ نے دو درجے ترقی پا کر 16ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ پاکستان کے اسپنر صوفیان مقیم نے 69 درجے ترقی کرتے ہوئے 35ویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے، جب کہ محمد نواز نے 51 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے 56ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس