امریکی ریاست جارجیا میں واقع فورٹ اسٹیورٹ آرمی بیس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں,فائرنگ کے واقعے کے بعد لاک علاقے کو سیل کردیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کتنے افراد فائرنگ کے دوران زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں۔ فورٹ اسٹیورٹ، جو کہ اٹلانٹا سے تقریباً 240 میل (386 کلومیٹر) جنوب مشرق میں واقع ہے، وہاں جاری صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل اینجل ٹومکو نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہاں ایک فعال حملہ آور موجود ہے۔
ایف بی آئی کے اٹلانٹا دفتر نے واقعے سے آگاہی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ جائے وقوعہ ابھی بھی “فعال” ہے۔
جارجیا کے گورنر برائن کیمپ نے کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ہم متاثرین، ان کے اہل خانہ، اور ملک کی خدمت کے لیے پیش پیش تمام افراد کے لیے دعا گو ہیں، اور ہم جارجیا کے ہر فرد سے یہی درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھی دعا کریں۔”
مزید پڑھیں؛غزہ: غذائی بحران شدت اختیار کرگیا، اسرائیلی فائرنگ اور بھوک سے مزید 83 فلسطینی شہید
کانگریس مین بڈی کارٹر، جن کے حلقے میں فورٹ اسٹیورٹ شامل ہے، نے کہا کہ وہ اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔