واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی پالیسی متعارف کروا دی۔ پالیسی کے مطابق صارفین کی پروفائل فوٹو سب کو نظر آئے گی جب تک صارفین خود اپنے اکاونٹ کی سیٹنگز نہیں کریں گے۔
نئی پالیسی کے مطابق جب بھی کوئی نیا یوزر واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کرے گا تو پہلے سے طے شدہ قوانین کے مطابق اس کی پروفائل تصویر سب لوگوں کو نظر آئے گی۔ اگر وہ چاہتا ہے کہ اس کی تصویر کسی کو نظر نہ آئے تو وہ واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر تبدیلی کر سکتا ہے۔
اگر صارف چاہتا ہے کہ اس کی تصویر تمام لوگ دیکھیں تو وہ سیٹنگز میں موجود آپشن “ایوری ون” پہ کلک کر سکتا ہے۔ جب کہ اگر وہ صرف ان لوگوں کو تصویر دکھانا چاہتا ہے جو اس کی کانٹیکٹ لسٹ میں ہوں تو اسے “کانٹیکٹس” کے آپشن پر کلک کرنا پڑے گا۔
اسی طرح اگر وہ کسی کو بھی پروفائل فوٹو نہیں دکھانا چاہتا ہے تو “نو باڈی” پہ کلک کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ پیغام رسانی اور لوگوں سے رابطے میں رہنے کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہے۔ آسانی اور یوزر فرینڈلی انٹرفیس کی وجہ سے پوری دنیا میں لوگ اسے استعمال کرتے ہیں۔ بیک
لنکو کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں واٹس ایپ 113 ملین ڈاؤن لوڈز کے ساتھ دنیا کی چوتھی سب سے زیادہ چلنے والی ایپ ہے۔
واٹس ایپ پر صارفین میسج، آڈیو کال اور ویڈیو کال بھی آسانی سے کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سٹیٹس ، واٹس ایپ گروپس اور واٹس ایپ کمیونٹی جیسے فیچرز اس کے استعمال کرنے والوں کے لیے دلچسبی کا باعث ہیں۔
واٹس ایپ نے تمام صارفین کو ایک میسج ،جس میں ایک ویڈیو بھی شامل تھی، بھیجا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ” آپ یہ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ کون آپ کی پروفائل فوٹو دیکھ رہا ہے”