Follw Us on:

پاکستانیوں کا ایک اور اعزاز، ملائیشیا میں چار تمغے اپنے نام کرلیے 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Malysia competition
یہ مقابلہ 30 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہا، جس کا اہتمام عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تحت کیا گیا تھا۔ (فوٹو: عرب نیوز)

ملائیشیا میں منعقدہ دوسرے انٹرنیشنل نیوکلئیر سائنس اولمپیاد میں پاکستانی طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔ ی

یہ مقابلہ 30 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہا، جس کا اہتمام عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تحت کیا گیا تھا۔ مقابلے میں 19 ممالک کے طلبہ نے حصہ لیا، جن میں چین، جاپان، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، ترکی، تھائی لینڈ، سری لنکا، سعودی عرب اور قطر شامل تھے۔

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایبٹ آباد کے محمد طیب بخاری نے طلائی تمغہ، اسلام آباد کے عمار اسد وڑائچ نے چاندی کا تمغہ، جب کہ اسلام آباد کی رواہ جاوید اور جھنگ کی تطہیر ایما نقوی نے کانسی کے تمغے جیتے۔

پاکستانی ٹیم کی رہنمائی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ڈاکٹر سجاد طاہر اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد مقصود نے کی۔

Malysia competition.
پاکستانی وفد نے اس مقابلے میں کیریئرز پروگرام کے تحت شرکت کی، جو ہائر ایجوکیشن کمیشن اور PIEAS کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

یہ کامیابی PIEAS اور PAEC جیسے اداروں کی جانب سے نوجوان سائنس دانوں کی تربیت اور رہنمائی کے تسلسل کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کامیابی پاکستان کی عالمی سائنسی حلقوں میں بڑھتی ہوئی موجودگی اور پرامن مقاصد کے لیے نیوکلئیر سائنس کے استعمال کے عزم کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

اس سے قبل بھی پاکستان نے ایک اور عالمی سائنسی مقابلے میں تاریخ رقم کی تھی، جب عبدالرفیع پراچہ نے فلپائن میں منعقدہ 35ویں انٹرنیشنل بایولوجی اولمپیاد (IBO) میں پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتا۔

مزید پڑھیں؛آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، حسن نواز اور صائم ایوب کی لمبی چھلانگ

پاکستانی وفد نے اس مقابلے میں STEM کیریئرز پروگرام کے تحت شرکت کی، جو ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور PIEAS کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

اس وفد کی قیادت ڈاکٹر اسماء عمران اور ڈاکٹر اسماء رحمن نے کی، جن کا تعلق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بایوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینیئرنگ (NIBGE) سے ہے، جو PIEAS سے منسلک PAEC کا ادارہ ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس