Follw Us on:

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ، اسکول کب کھلیں گے؟

احسان خان
احسان خان
School boy
محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا ہے( فائل فوٹو)

محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام اسکول اب 15 اگست کے بجائے یکم ستمبر کو کھلیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب، رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک ٹوئٹ میں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گرمی اور حبس کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلبا، اساتذہ اور اسکول عملے کو ممکنہ طور پر درپیش مشکلات سے بچایا جا سکے۔

Image

اس سے قبل محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا تھا کہ گرمی کی شدت کے باعث چھٹیوں کو 31 اگست تک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، جس پر مشاورت جاری تھی۔

مزید پڑھیں:بلوچستان حکومت کا صوبہ بھر میں 31 اگست تک انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا  فیصلہ

واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اگر بارشیں کم رہیں تو موسم شدید گرم اور حبس زدہ ہو سکتا ہے۔ یہی موسمی حالات اسکول کھولنے یا بند رکھنے کے فیصلے میں بنیادی عنصر ثابت ہوئے۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس