Follw Us on:

’گرج چمک کے ساتھ تیز بارش‘، آج کا موسم کس شہر میں کیسا ہوگا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Rains
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور بعض مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں اور صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Rain pk
رواں سال مون سون کے دوران مختلف حادثات اور قدرتی آفات کے نتیجے میں 164 شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ (فوٹو: آج نیوز)

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی انڈیا سے بڑھتی دوریاں، کیا پاکستان خطے میں نئے تجارتی و سفارتی تعلقات کا مرکز بن سکتا ہے؟

ترجمان کے مطابق اس وقت تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ میں دریاؤں کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ تربیلا ڈیم 96 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے مطابق رواں سال مون سون کے دوران مختلف حادثات اور قدرتی آفات کے نتیجے میں 164 شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 582 افراد زخمی ہوئے۔ اس دوران 216 گھروں کو نقصان پہنچا اور 121 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس