Follw Us on:

ٹرمپ ٹیرف سے انڈین سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Terrif
سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ (تصویر: اے بی سی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے اعلان کے بعد انڈین سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیکسز اور کم آمدنی کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ممبئی سٹاک ایکسچینج میں مندی کا سامنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایک موقع پر نفٹی 50 انڈیکس میں 0.6 فیصد کمی آئی جس کے بعد یہ 24 ہزار 484 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ اس دوران ممبئی سٹاک ایکسچینج بھی 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 84 ہزار 140 پوائنٹس پر پہنچا۔

ممبئی سٹاک ایکسچینج میں 16 میں سے 15 سیکٹرز میں صفر اعشاریہ چار سے لے کر صفر اعشاریہ سات  فیصد تک کمی دیکھی گئی۔ گزشتہ روز بھی نفٹی 50 انڈیکس میں صفر اعشاریہ نو فیصد جبکہ فارما انڈیکس میں صفر اعشاریہ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Trump
ممبئی سٹاک ایکسچینج کا سینسیکس بھی 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 84 ہزار 140 پوائنٹس پر پہنچا۔ (تصویر: این ڈی ٹی وی)

ماہرین کے مطابق امریکی ٹیرف کے اثرات اور عالمی مارکیٹ میں بے یقینی کی صورتحال نے انڈین سٹاک مارکیٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔

انڈین سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ انڈین مصنوعات پر ٹیرف میں اضافے سے کاروباری ماحول میں مزید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

ان حالات میں بھارتی حکومت کی جانب سے فوری طور پر کسی حکومتی ردعمل یا معیشت کو سنبھالنے کے لیے اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ’غزہ پر اسرائیلی قبضہ‘، اقوام متحدہ کا اسرائیل سے منصوبہ فوری روکنے کا مطالبہ: ’یہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے منافی ہے

دیکھنا یہ ہے کہ انڈین حکومت اس صورت حال میں کس طرح ردعمل دیتی ہے اور کس طرح سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا جاتا ہے۔

واضع رہے کہ امریکی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے جمعرات کے روز مارکیٹ سے 50 ارب ڈالر نکال لیے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس