Follw Us on:

اسرائیلی اقدامات خطے کو مزید کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، پاکستان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Forign affairs
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات غزہ کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مسلسل اور پرعزم یکجہتی کی عکاسی کرتے ہیں۔(فوٹو: پاکستان میٹرز)

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو مزید کشیدگی کی طرف لے جائیں گے اور یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان منصفانہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا اہم دورہ کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم دونوں سے ملاقاتوں میں فریقین نے دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کے مؤقف کو سراہا جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات میں فلسطینی مسئلے کے منصفانہ حل پر زور دیا گیا۔

شفقت علی خان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر غزہ کے عوام کے لیے 18ویں کھیپ روانہ کی گئی، جس میں راشن بیگز، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔

غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید200ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا، اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی، قبل ازیں 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17 ویں کھیپ 7 اگست کو روانہ کی گئی تھی۔

18 ویں کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان بشمول راشن بیگز، تیار کھانا اور ادویات روانہ کیا گیا ہے، اب تک 18امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 1815 ٹن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات غزہ کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مسلسل اور پرعزم یکجہتی کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان یوکرین تنازع کے پرامن اور مذاکراتی حل کا حامی ہے اور یوکرین کی طرف سے پاکستانیوں کے جنگ میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتا ہے، کیونکہ اس حوالے سے یوکرینی حکام نے پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: ملک کی معاشی ترقی کے لیے خواتین ہماری افرادی قوت کا حصہ ہیں، شہباز شریف

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے اور کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

نائب وزیراعظم نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کو خطوط ارسال کیے ہیں اور پاکستان نے معرکہ حق کے دوران اپنی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس