سندھ حکومت نے عظیم صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی مناسبت سے صوبے بھر میں ہفتہ، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے تحت تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے اس روز بند رہیں گے۔
شاہ عبداللطیف بھٹائی کا تین روزہ سالانہ عرس ہر سال 14 صفر سے شروع ہوتا ہے، جس میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔
عرس کی تقریبات کا آغاز صوفی شاعر کے کلام کی محفلوں، ادبی کانفرنسوں اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں سے ہوگا، جن کا مقصد ان کے کلام اور فلسفے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں اور زائرین کو چیکنگ کے بعد مزار میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی بھی کی جائے گی۔