Follw Us on:

باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن، حکام نے قبائل کے سامنے تین نکات رکھ دیے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ispr1
خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں دہشت گردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کی تیاری شروع کر دی گئی( فائل فوٹو)

خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں دہشت گردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کی تیاری شروع کر دی گئی، جس میں  حکام نے باجوڑ کے قبائل کے سامنے تین اہم نکات رکھے ہیں تاکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

خیبر پختونخوا حکومت، وزیراعلیٰ اور سکیورٹی حکام نے قبائل کے سامنے تین نکات رکھے ہیں۔ پہلا نکتہ یہ ہے کہ افغانوں پر مشتمل خارجیوں کو علاقہ سے نکالا جائے۔

دوسرا نکتہ یہ ہے کہ اگر خارجیوں کو فوری طور پر نکالنا ممکن نہ ہو تو کم از کم ایک یا دو دن کے لیے علاقہ خالی کروا لیا جائے تاکہ فورسز بلا رکاوٹ آپریشن کر سکیں۔

 تیسرا نکتہ یہ ہے کہ اگر قبائل یہ دونوں کام نہیں کر سکتے تو پھر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران  نقصان سے بچنے کی کوشش کریں۔

نجی نشریاتی ادارے کے مطابق باجوڑ میں قبائل اور خارجیوں کے درمیان ابہام پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ خوارج باجوڑ میں مقیم رہ کر دہشت گردی اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ہر صورت جاری رہیں گی۔ مسلح کارروائی کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے۔

Ispr2
سکیورٹی حکام نے گزشتہ ہفتے سے خوارج کے خلاف ضلع باجوڑ میں آپریشن سر بکف شروع کیا ہوا ہے( فائل فوٹو)

 واضح رہے کہ سکیورٹی حکام نے گزشتہ ہفتے سے خوارج کے خلاف ضلع باجوڑ میں آپریشن سر بکف شروع کیا ہوا ہے،کارروائی کے دوران 16 حساس علاقوں میں روزانہ صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، جس کے تحت شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی جاری ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے علاقے کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور بلا ضرورت نقل و حرکت سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

حکام کے مطابق شہریوں کی حفاظت کو مقدم رکھا گیا ہے، اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہیلپ لائنز کو فعال کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کی پیش رفت اور سیکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سے بچنےکیلئے ٹرمپ کی دعوت قبول نہیں کی، بلوم برگ

 یاد رہے کہ  چند روز قبل شمالی وزیرستان میں ہونے والے جرگے میں قبائلی مشیران نے فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہوئے خوارج کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس