Follw Us on:

پہلا ون ڈے: پاکستان نے ’کالی آندھی‘ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak vs wi
پہلا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

281 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ٹیم نے 48.5 اوورز میں کامیابی حاصل کی۔

میچ کا آغاز پاکستان کے کپتان محمد رضوان کے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دینے سے ہوا۔ میزبان ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف 4 کے مجموعے پر برینڈن کنگ آؤٹ ہو گئے۔

ایون لیوس اور کارٹے نے 77 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم کارٹے 30 اور لیوس 60 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شائے ہوپ نے 55 اور روسٹن چیز نے 53 رنز بنائے، گڈاکیش موتی نے 31 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، مگر پوری ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے 3 اور صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بھی کمزور رہا اور اوپنر صائم ایوب محض 5 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ تاہم حسن نواز کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔

بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔ پاکستان نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ حسن نواز کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کی ٹیم میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، حسن نواز، بابر اعظم، صائم ایوب، سلمان علی آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم شامل تھے۔

ویسٹ انڈیز نے برینڈن کنگ، ایون لیوس، کارٹے، شائے ہوپ، شیرفین ردرفورڈ، روسٹن چیز، روماریو شیفرڈ، گڈاکیش موتی، شیمار جوزف، جیدن سیلز اور جیدیا بلیڈز کے ساتھ میدان میں اترے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس