Follw Us on:

’جب تک دونوں اکٹھے نہیں بیٹھتے، کچھ نہیں ہوگا‘، امریکی صدر 15 اگست کو الاسکا میں پیوٹن سے ملاقات

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trump and putin
روسی صدر پیوٹن نے آخری بار 2021 میں جینیوا میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی تھی۔ (فوٹو: رائٹرز)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 15 اگست کو الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے، تاکہ روس اور یوکرین کے درمیان چار سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے منصوبے پر بات چیت کی جا سکے۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ یہ طویل عرصے سے متوقع ملاقات آئندہ جمعہ کو ہوگی اور اس کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

روسی صدر پیوٹن نے آخری بار 2021 میں جینیوا میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی تھی، جبکہ ٹرمپ اور پیوٹن کی آخری ملاقات 2019 میں جاپان کے شہر اوساکا میں جی 20 اجلاس کے دوران ہوئی تھی۔

اس سے قبل ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ ممکنہ امن معاہدے میں کچھ علاقوں کا تبادلہ شامل ہو سکتا ہے، جو دونوں فریقین کے لیے بہتر ہوگا۔

Trump and putin.
گست کو ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات کی تھی۔ (فوٹو: بزنس انسائیڈر افریقا)

ملاقات ایک ایسے وقت میں طے پائی ہے جب دونوں رہنماؤں کے تعلقات میں حالیہ مہینوں کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔ اقتدار سنبھالتے وقت ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پیوٹن کے ساتھ اپنے تعلقات کی بنیاد پر جنگ جلد ختم کروا دیں گے۔

تاہم حالیہ دنوں میں روس کے یوکرین پر حملوں میں تیزی کے بعد انہوں نے ماسکو پر مزید سخت پابندیاں اور روسی تیل کے بڑے خریدار بھارت پر بھاری محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی۔

6 اگست کو ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ اس طویل سفر کے اختتام کے قریب پہنچنے کا اچھا امکان ہے۔

یوکرین اور یورپ کے حکام نے روس پر جنگ بندی میں تاخیر کا الزام لگایا ہے جبکہ روسی فوج مشرقی یوکرین میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے، اور یوکرین نے روس کے اندر ڈرون حملے کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے ’غزہ شہر پر فوجی کنٹرول‘ کے منصوبے کی منظوری دے دی

مئی میں ترکی میں روسی اور یوکرینی حکام کے درمیان برسوں بعد پہلی براہِ راست امن بات چیت ہوئی تھی، تاہم پیوٹن نے اس میں شرکت نہیں کی۔

اس وقت ٹرمپ نے کہا تھا کہ مسئلہ صرف ان کی اور پیوٹن کی براہِ راست ملاقات سے حل ہو سکتا ہے، کیونکہ “جب تک ہم دونوں اکٹھے نہیں بیٹھتے، کچھ نہیں ہوگا اور لوگوں کی جانیں ضائع ہوتی رہیں گی۔”

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس