Follw Us on:

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آٹھ دن بند رہے گا، وجہ کیا ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Airpoart
 اتھارٹی کے مطابق یہ معطلیاں چھ  سے نو اگست اور 11 سے 14 اگست تک مختلف اوقات میں ہوں گی۔ (تصویر: سمپل فلائنگ)

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اگست میں یوم آزادی کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ معطلیاں چھ  سے نو اگست اور 11 سے 14 اگست تک مختلف اوقات میں ہوں گی۔

نوٹس ٹو ایئرمین ‘نوٹم’ کے مطابق 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔

مزید برآں دن کے اوقات میں بھی چھ سے نو اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران پروازیں معطل رہیں گی۔ خصوصی طور پر صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک پروازوں کی معطلی شامل کی گئی ہے۔

Islamabad
دن کے اوقات میں بھی چھ سے نو اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران پروازیں معطل رہیں گی۔ (تصویر: پاکستان ابزرور)

اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے اوقات روانگی سے قبل تصدیق کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے شیڈول میں ضروری تبدیلیاں کریں اور مسافروں کو بروقت آگاہ کریں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، مزید 14 دہشتگرد ہلاک

واضع رہے کہ یہ عارضی پرواز معطلیاں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات کے تحت کی جا رہی ہیں، جو وفاقی دارالحکومت میں مکمل سرکاری تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوں گی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس