Follw Us on:

قومی استحکام پاکستان کانفرنس: ‘مٹھی بھر گمراہ لوگ بلوچستان کی نمائندگی نہیں کرتے’

مادھو لعل
مادھو لعل
Sarfraz bugti
بلوچستان کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔ (فوٹو: پی ٹی وی)

وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مٹھی بھر گمراہ لوگ پورے بلوچستان کی نمائندگی نہیں کرتے، کسی بلوچ نے کسی پنجابی کا قتل نہیں کیا، یہ دہشت گرد ہیں، جنہوں پاکستانیوں کا قتل کیا ہے۔

کوئٹہ میں قومی استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میری پہلی پہچان پاکستانیت اور پھر بلوچ ہے۔ معرکہ حق میں عظیم فتح کی قوم خوشیاں منا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف سازش کرنے والے معرکہ حقمیں دشمن کا انجام دیکھ لیں۔ دشمن عناصر صوبے میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، جسے ہم ناکام بنائیں گے۔ بلوچستان کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔

وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان میں لوگوں کو ورغلایا جارہاہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا قومیت نہیں ہوتی۔ امن کے لیے کسی سے بھی مذاکرات کے حامی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مذہبی ہم آہنگی دوسرے صوبوں کے لیے مثال ہے۔ مٹھی بھر گمراہ لوگ بلوچستان کی نمائندگی نہیں کرتے۔ بلوچستان میں اقلیتوں میں مثالی اتحاد اور یکجہتی ہے۔ کسی بلوچ نے کسی پنجابی کا قتل نہیں کیا، یہ دہشت گرد ہیں جنہوں پاکستانیوں کا قتل کیا ہے۔ بلوچی روایات میں کسی مسافر کو قتل کرنا شامل نہیں۔

Sarfraz bugti ii
معرکہ حق میں عظیم فتح کی قوم خوشیاں منا رہی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان ان شا اللہ تا قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔ بلوچستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔ امن و امان کے لئے علمائے کرام کا کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرتی اصلاح کے لیے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کرنا ہوگی۔ سوشل میڈیا پر سیاق وسباق سے ہٹ کر مودا شیئر کیا جاتا ہے۔ ریاست کے خلاف سازش کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جاتا ہے۔ دشمن مذہب اور زبان کی بنیاد پر نفرت پھیلانا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: 45 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی پر صدر ووزیرِاعظم کا خراجِ تحسین

دوسری جانب چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کا قومی استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان بے پناہ قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معرکہ حق میں عظیم فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا کو معرکہ حق میں بری طرح شکست ہوئی ہے۔ مودی اب دوبارہ کبھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا۔ عوام بھرپور انداز میں جشن آزادی کے ساتھ ساتھ معرکہ حق کی خوشیاں منائیں۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پرچم سر بلند تھا،ہے اور رہے گا۔ معرکہ حق میں تاریخی فتح کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس