Follw Us on:

لاہور: ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والے میاں بیوی گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Dolphin police
ڈولفن ٹیم 15 پرکال موصول ہوتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔ (فوٹو: فائل)

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے میاں بیوی کو ڈولفن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم 15 پرکال موصول ہوتے ہی موقع پر پہنچ گئی، ڈولفن پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرا ر ہونے کی کوشش کی مگر مؤثر حکمتِ عملی کے تحت انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ڈولفن پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری کردہ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان شدید فائرنگ کر رہے ہیں، ملزمان کے قبضے سے دو رائفلیں،میگزینز اور کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں۔

Shahdara police
اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے۔ (فوٹو: فائل)

ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمہ ریحانہ اور ملزم اشرف کومزید قانونی کاروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے، حکام اس کی روک تھام کے لیے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس