Follw Us on:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بار پھر امریکا کے دورے پر کیوں ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Field marshal
آرمی چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، امریکا کے سرکاری دورے پر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے علاوہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ٹیمپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای۔ کوریلا کی ریٹائرمنٹ اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی تعیناتی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکا عسکری تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی خدمات کو سراہا، جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کے تسلسل پر اعتماد ظاہر کیا۔

Field marshal.
کمیونٹی کے نمائندگان نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)

آرمی چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے جنرل ڈین کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جبکہ اس دوران دوست ممالک کے دفاعی سربراہان سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’نوبیل انعام کی کوششیں یا حقیقی امن‘، ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرا دیا، پاکستان کا خیر مقدم

دورے کے دوران پاکستانی نژاد امریکی برادری کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمیونٹی کو پاکستان کے روشن مستقبل پر اعتماد رکھنے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

کمیونٹی کے نمائندگان نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس