Follw Us on:

پہلے ٹی 20 میں آسٹریلوی اوپنر ٹراوس ہیڈ کی مایوس کن اننگز، افریقی باؤلر ربادا کا شکار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Aus vs af
آسٹریلوی اوپنر مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض سات گیندوں پر دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے


آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں  آسٹریلوی اوپنر ٹراوس ہیڈ سے شائقین کو بڑی توقعات تھیں، مگر آسٹریلوی اوپنر مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض سات گیندوں پر دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مختصر قیام کے دوران بائیں ہاتھ کے بیٹر بے ربط دکھائی دیے اور کاگیسو ربادا نے فیصلہ کن گیند پھینک کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

ٹراوس ہیڈ نے گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت نہیں کی تھی تاکہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے اپنی فٹنس برقرار رکھ سکیں، مگر واپسی کا آغاز اچھا نہ ہوا۔ ربادا نے آف اسٹمپ سے باہر لینتھ گیند کی، جس پر ہیڈ نے زور سے شاٹ کھیلا، مگر گیند بلے کے بیرونی حصے سے لگی۔

شارٹ تھرڈ مین پر موجود کوینا مافاکا نے گیند کو زمین سے چند انچ اوپر شاندار کیچ میں بدل دیا۔ معاملہ تھرڈ امپائر کے پاس بھیجا گیا اور ری پلے سے واضح ہوا کہ کیچ کے وقت مافاکا کی انگلیاں گیند کے نیچے تھیں، جس کے بعد ہیڈ کو واپس جانا پڑا۔

جنوبی افریقی باؤلرز کے خلاف اس ناکامی کے باوجود آسٹریلیا ہیڈ پر اعتماد رکھتا ہے اور وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی اننگز کا آغاز کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جارح مزاج بیٹر مچل مارش کے ساتھ اوپننگ جوڑی کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھین:’سنسنی خیز اختتامی لمحات اور شائقین کی دلچسپی‘، پی ایس ایل دنیا کی دوسری دلچسپ ترین لیگ بن گئی

واضح رہے کہ 2026 کا ٹی 20 ورلڈ کپ انڈیا میں کھیلا جائے گااور آسٹریلوی ٹیم پاور پلے میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے دو جارحانہ اوپنرز پر انحصار کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ لیفٹ رائٹ کمبی نیشن مخالف ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ پہلے ٹی 20 سے قبل ہیڈ 38 میچز میں 160.49 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 1093 رنز بنا چکے تھے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس