Follw Us on:

تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، حکومت ترجیحات بدلے: جونیئر جناح ٹرسٹ

احسان خان
احسان خان
Jinah 2
تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، حکومت ترجیحات بدلے: جونیئر جناح ٹرسٹ

جونیئر جناح ٹرسٹ نے جشنِ آزادی کے موقع پر یونین کونسل 63 برما ٹاؤن میں زیرو آؤٹ آف اسکول چلڈرن ماڈل پروجیکٹ کا آغاز کر دیا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 360 بچوں کا اسکول میں اندراج مکمل کیا گیا۔ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث آؤٹ آف اسکول بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، اس لیے حکومت کو فوری طور پر ترجیحات بدل کر تعلیم کو اولین حیثیت دینی چاہیے۔

جونیئر جناح ٹرسٹ کے اس پروجیکٹ کے  لانچنگ تقریب کا عنوان ’’امید نہ اُمید‘‘ رکھا گیا، جس میں ڈائریکٹر جونیئر جناح ٹرسٹ محمد الخیام، حافظ محمد بشارت، میڈم رخسانہ، میڈم حنا، سینئر صحافی عابد عباسی، ندیم احمد، قائم علی جنیجو اور دیگر نے خطاب کیا۔

ڈائریکٹر محمد الخیام نے کہا کہ قائد کا پاکستان تعلیم کی روشنی سے ہی ترقی کرے گا، جونیئر جناح ٹرسٹ تعلیم سے محروم بچوں کے لیے امید کی کرن بنے گا۔ ماڈل پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اسے اسلام آباد کے تمام دیہی علاقوں تک پھیلایا جائے گا، ہمارا ہدف زیرو آؤٹ آف اسکول سٹی اسلام آباد ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان اور قوم کو شعور بخشتی ہے، اسی سے ترقی ممکن ہے، حکومت ایسے اداروں کی سرپرستی کرے اور فلاحی تنظیمیں بھی تعلیم کو ترجیح دیں۔

Jinah 2

حافظ محمد بشارت نے کہا کہ جونیئر جناح ٹرسٹ کا مقصد قائد کے پاکستان کو تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ ملک بنانا ہے، اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولز میں اس پیغام کو عام کیا جائے گا تاکہ شہر کو زیرو آؤٹ آف اسکول چلڈرن سٹی بنایا جا سکے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بڑھتی مہنگائی اور یوٹیلیٹی بلز کے بوجھ سے والدین بچوں کو اسکول بھیجنے سے قاصر ہیں، اس لیے تعلیم کو ترجیحات میں شامل کیا جائے۔

میڈم رخسانہ نے کہا کہ ہم جونیئر جناح ٹرسٹ کے اس منصوبے کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور تمام سیکٹرز میں آؤٹ آف اسکول بچوں کے لیے کام کریں گے۔ میڈم حنا جاوید نے کہا کہ ہم پہلے بھی ٹرسٹ کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی گلی محلوں میں مہم چلا کر بچوں کو اسکول واپس لائیں گے۔

مزید پڑھیں؛’فورسز کسی بھی مشکوک شخص کو حراست میں لے سکتی ہیں‘، قومی اسمبلی میں بل منظور

تقریب میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات، جنہوں نے ڈیٹا کلیکشن میں رضاکارانہ خدمات انجام دیں، کو سرٹیفکیٹ دیے گئے جبکہ بیکس کے زیرِ اہتمام پرائمری امتحانات میں اسلام آباد میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس