Follw Us on:

پاکستان بحران سے نکل کر نئے معاشی دور میں داخل ہو رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shahbaz sharif
اسلام آباد میں یوم آزادی، معرکہ حق کی تقریب: ’پاکستان بحران سے نکل کر نئے معاشی دور میں داخل ہورہا ہے ( فوٹو: سکرین گریپ)

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  پاکستان بحران سے نکل کر ایک نئے معاشی دور میں داخل ہو رہا ہے۔ انہوں نے شہدا کو عظیم دن پر خراج عقیدت اور تحریکِ پاکستان کے تمام قائدین کو سلام پیش کیا۔

اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب کے موقع پر شہباز شریف نے قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف آزادی کی جنگ نہیں بلکہ دو قومی نظریے کی جنگ تھی۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی جرات، بہادری اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انڈیا کو اپنی بے پناہ جنگی طاقت پر غرور تھا، لیکن مسلح افواج نے اپنی بہادری سے یہ غرور خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کے خلاف عظیم کامیابی پر مسلح افواج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،مسلح افواج کی جرات اور بہادری نے تاریخ اور جغرافیہ بدل ڈالا۔  فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیت اور بہترین جنگی حکمت عملی سے انڈیا کو ایسی شکست دی گئی جو وہ کبھی بھلا نہیں پائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج نے سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کو ناکام بنایا اور ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں رکھا،معرکہ حق میں عظیم کامیابی سے ایک نیا پاکستان دنیا کے سامنے آیا۔ مسلم امہ کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہونے پر فخر ہے۔

Pak

وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے تمام قائدین اور سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی دباؤ مسترد کر کے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔

شہباز شریف کے مطابق چین، سعودی عرب، ترکیہ، یو اے ای، قطر اور ایران نے پاکستان کے مؤقف کی کھل کر حمایت کی۔ جنگ بندی میں مثبت اور ٹھوس کردار ادا کرنے پر امریکی صدر کے مشکور ہیں اور امید ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے تمام اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔ مسئلہ فلسطین انسانیت کے ضمیر کا امتحان بن چکا ہے۔ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل ہونے تک پاکستان بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:’فورسز کسی بھی مشکوک شخص کو حراست میں لے سکتی ہیں‘، قومی اسمبلی میں بل منظور

وزیراعظم شہباز شریف  نے مزید کہا کہ اختلافات بھلا کر استحکامِ پاکستان بنانے کے لیے میثاقِ معیشت کی دعوت دیتا ہوں، سیاست ضرور کریں لیکن ملک کے خلاف بغاوت ناقابل قبول ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس