Follw Us on:

انڈیا پاکستان کی ایٹمی بلیک میلنگ برداشت نہیں کرے گا، نریندر مودی، خواجہ آصف کا جواب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Narender modi
انہوں نے اشارہ دیا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی برقرار رکھی جائے گی۔ (فوٹو: رائٹرز)

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں انڈیا پر حملے ہوئے تو اس کے پڑوسی کو سزا دی جائے گی۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جمعہ کو یوم آزادی کے موقع پر دلی کے لال قلعے میں خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ انڈیا نے ایک نیا اصول طے کیا ہے جس میں دہشت گردوں اور ان کی مدد کرنے والوں میں کوئی فرق نہیں رکھا جائے گا۔

مودی نے کہا کہ انڈیا پاکستان کی ایٹمی بلیک میلنگ برداشت نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق طویل عرصے سے ایٹمی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، لیکن اب یہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

Modi walking
مودی نے اپنی تقریر میں براہِ راست ٹرمپ ٹیرف کا ذکر نہیں کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ زراعت کے شعبے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ (فوٹو: رائٹرز)

انہوں نے اشارہ دیا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی برقرار رکھی جائے گی، یہ کہتے ہوئے کہ انڈیا سے نکلنے والے دریا دشمن کی زمینوں کو سیراب کر رہے ہیں جبکہ انڈیا کے کسان پانی کی کمی سے دوچار ہیں، اس لیے اب فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہیں گے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب تین ماہ قبل، مئی میں، دونوں ممالک کے درمیان فضائی جھڑپیں ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن کے اسلام آباد اور نئی دہلی، دونوں سے اچھے تعلقات ہیں، امریکا

22 اپریل کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں شدت پسندوں کے حملے کے بعد انڈیا نے الزام لگایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب اس نے پاکستان میں شدت پسندوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک میں فوجی کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

مودی نے اپنی تقریر میں براہِ راست ٹرمپ ٹیرف کا ذکر نہیں کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ زراعت کے شعبے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مودی کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ نہیں کر رہا اور نہ اس پر یقین رکھتا ہے، ملک کی جوہری صلاحیت صرف دفاع کے لیے ہے۔

انہوں نے نجے چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئےکہا کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی اپنے بیانات کے ذریعے ملک کے اندر پیدا ہونے والے سیاسی اور عوامی دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں بی ایل اے اور طالبان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان کا بھارت کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور اس میں کامیابی حاصل کی۔

خواجہ آصف کے مطابق نریندر مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکی ہے اور وہ خواب میں بھی پاکستان اور پاک فوج کو دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا میں مودی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، کانگریس اور چھوٹی ریاستوں کے عوام بھی ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، جبکہ نریندر مودی کی پالیسیوں کے باعث بھارت عالمی سطح پر اپنا مقام کھو چکا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس